صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آئرلینڈ کی حکومت اور عوام کو سینٹ پیٹرکس کے دن ( 17 مارچ 2017)کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز سے اپنے پیغام میں صدر
جمہوریہ نے کہا ہے
کہ میں ہندستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے اور اپنی جانب سے آپ کو اور
آئرلینڈ کے دوستانہ عوام کو سینٹ پیٹرکس کے دن کے موقع پر مبارکباد اور نیک
خواہشات پیش کرتا ہوں۔